ٹافیوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی پچی کاری

ونسکونسن: امریکا کی ایک ٹافی کمپنی نے اپنی گولڈ بیئر گمی کینڈیز استعمال کرتے ہوئے اپنے میسکوٹ کا 353.1 مربع فٹ پچی کاری بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یونیورسٹی آف ونسکونسن پارک سائیڈ کے جمنازیم میں کمپنی نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گمی بیئر استعمال کرتے ہوئے میسکوٹ گولڈ بیئر کی تصویر بنائی۔

کمپنی کے تقریباً 300 ملازمین نے اپنے دوستوں، گھر والوں اور دیگر مقامیوں کی مدد سے یہ پچی کاری چار گھنٹوں میں مکمل کیا۔
شاہکار کے مکمل ہونے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک عہدے دار نے اس کا معائنہ کیا اور پھر تصویر کو دنیا کا سب سے بڑا جیلی ٹافی سے بنی پچی کاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …