واہگہ زون میں غیرقانونی کھدائئ ، اور کمرشل تعمیر بنوانے میں ملوث حافظ عاقب سروئیر کو کس کے کہنے پر چھوڑا گیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز/ ویب ڈیسک)

واہگہ زون میں غیرقانونی کھدائئ ، اور کمرشل تعمیر بنوانے میں ملوث حافظ عاقب سروئیر کو کس کے کہنے پر چھوڑا گیا

تاخیری حربوں سے انکوائری کو ست روہی کا شکار کیوں کیا گیا ، اعلیٰ افسران کانام لیکر ملزمان کو تحفظ کون فراہم کر رہاتھانئیے سوالات نے جنم لے لیا۔

سکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نوٹس لے لیا ڈی جی انسپکشن اینڈ مانٹرینگ کو مکمل اور جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت کردی

مزید معلوم ہوا ہے کہ واہگہ زون حدود میں کئی سو جعلی نقشے بنانے کے ماہر اور بدعنوانی کی انہتا کرنے میں ملوث حافظ عاقب سروئیر ، ارم الطاف زیڈ او پی اور صنوبر بلڈنگ انسپکٹر کی جانب سے فائل غائب کروانے کی چالاکی پکڑی گی کرپشن۔ اور رشوت وصولی میں ملوث پائے جانے والے تینوں ملازمین کے خلاف سابق ایم او پی مصطفیٰ معظم کی رپورٹ نے رہائشی نقشے پر کمرشل تعمیر کا ناصرف بھانڈا پھوڑ دیا۔

بلکہ دروان تعمیر ان سرکاری ملازمین کے کردار اور بدنیتی کو بھی واضع طور پر نمایاں کردیا ، جس کے بعد اس انکوائری فائل کو مختلف طریقہ کار سے ناصرف التوا میں ڈال دیا گیا بلکہ حافظ عاقب سروئیر کی جانب سے اس فائل کو غائب کروانے کی کوشیش بھی کی گی۔

زرائع سے مزید معلوم ہوا کہ حافظ عاقب کے بارے میں واضع طور پر معطلی کا لکھا گیا مگر لوکل گورنمنٹ کے ایک اعلی آفسیر کا نام استعمال کرتے ہوئے حافظ عاقب سروئیر کو ُالٹا تحفظ فراہم کیا گیا اور اس کو فیلڈ میں کام جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گی/

جس کی اطلاعات ملنے پر سکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نوٹس لے لیا اور ڈی جی انسپکشن اینڈ مانٹرینگ کو اس حوالے سے جامع انکوائری رپورٹ دو روز میں مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جن افسران نے ان ملازمین کو تحفظ فراہم کیا اور انکوائری کو جان بوجھ کر التوا میں ڈال گیا ُان کا تعین بھی ساتھ کیا جائے گا

جس پر ڈی جی انسپکشن اینڈ مانٹرینگ سردار نصیر نے چیف میٹرو پولٹین کارپوریشن ، فرید اقبال ، سابق ایم او پی مصطفیٰ معظم ، سمیت تمام ملزمان کو یکم جنوری کو ریکاڑد سمیت طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …