پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی/ آپریشن جاری/دو درجن املاک سیل

لاہور

14 دسمبر

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاون پلاننگ ونگ ایل ڈی اے کا شادمان مین بلیوارڈ اور سوک سنٹر کے اطراف آپریشن۔

 

ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ نے مشترکہ آپریشن کرکے متعدد املاک سیل کر کے تجاوزات کو ہٹا دیا۔

 

3 گھنٹے جاری آپریشن میں شادمان مین بلیوارڈ اور سوک سنٹر کے اطراف کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

 

شادمان میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے پر دو درجن سے زائد املاک سیل ،8عارضی غیرقانونی دکانوں کو مسمارکر دیا گیا۔

 

شادمان مین بلیوارڈ کے اطراف قائم پیشتر دکانوں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

 

فاطمہ میموریل ہسپتال کے رائٹ آف وے سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

 

سویراسٹور، بریک آﺅٹ اور براڈ ووے پیزا کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

 

دو کمرشل پلازوں کوبیسمنٹ میں پارکنگ ایریا میں تجاوزات کرنے پر سیل کر دیا۔

 

جلال سنز ،کامران سٹیل کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات کر نے پر سربمہر کر دیا گیا۔

 

شادمان مین بلیوارڈ پر تین فارمیسیز کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات بنانے پر سیل کر دیا ۔

 

سوک سنٹر پر 8غیرقانونی عارضی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

 

آپریشن سے قبل ان املاک کو تصیحی اقدامات کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔

 

کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کا پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر گرینڈ آپریشن جاری۔

 

آپریشن میں ڈائریکٹر پارکنگ اینڈانفورسمنٹ ٹیپا، ڈائریکٹر شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ایس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ، انفورسمنٹ ونگ اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی۔

آپریشن میں پولیس اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …