قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مشکل مراحل قوموں پر آتے رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مشکلات کے بعد آسانیوں کا وعدہ فرمایا ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، عوام نے حوصلہ نہیں ہارا، انہوں نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان واقعہ میں 23 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمہ کے لیے قومی وحدت کی ضرورت ہے، افراتفری اور سیاسی انتشار رہے گا تو ملک کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …