40 میٹر بلندی سے ’موت کی چھلانگ‘ لگانے کا عالمی ریکارڈ

ہرسٹاڈ: ناروے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے 40 میٹر سے زائد کی بلندی سے یخ ٹھںڈے پانی میں خطرناک چھلانگ (death dive) لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

موت کی چھلانگ یا death dive چھلانگ کی ایسی خطرناک صورت کو کہا جاتا ہے جس میں آدمی ہوا میں کھُلے پاؤں اور ہاتھوں سے پیٹ کے بَل چھلانگ لگاتا ہے۔

عام طور پر ایسی چھلانگیں 10 سے 15 میٹر کی بلندی سے لگائی جاتی ہیں تاہم بہادر ایتھلیٹس اپنے حساب سے بلندیوں کی پیمائش کو بڑھاتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار ناروے کے شہری اور ایم ایم اے کے سابق ریسلر کین اسٹورنز نے 40.5 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہم ڈیتھ ڈائیو کا عالمی ریکارڈ ناروے کے پاس واپس لے آئے ہیں کیونکہ اس ریکارڈ کی جگہ یہی ہے۔

ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران کین نے بتایا کہ وہ ایسے آدمی ہیں جنہیں کچھ نہ کچھ کرنا پسند ہے۔ کسی نہ کسی شے کو پانے کیلئے جدوجہد کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہیں ایسے کام کرنا پسند ہیں جس میں ذرا خطرہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …