سگیاں چوکی کے علاقے میں لڑکے لڑکیاں شباب و رقص کی محفل سے گرفتار

رپورٹ نعیم بھٹی سے /میڈیا 92 نیوز ڈیسک
چوکی انچارج نے بہترین حکمت عملی سے شراب اور نشے میں دھت تتلیوں اور بھنوروں کو قابو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوکی سگیاں کے علاقے سے رنگ رلیاں مناتے ھوٸے 30 لڑکے اور 12 لڑکیاں گرفتار کر لیئے گئے۔
مبینہ طور پر رات گٸے چوکی انچارج کو اطلاع موصول ھوٸی کہ علاقہ میں شباب و کباب کی محفل سجاٸی جاتی ھیں جہاں تتلیوں کا رقص بھی جاری رھتا ھے۔
جب پولیس نے ریکی شروع کی تو فام ھاوس پر کوٸی موجود ھی نہ تھا۔ جس پر متعلقہ چوکی کی پولیس نے دن چڑھے دوبارہ گشت کیا تو معلوم ھوا کہ محفل دن کے وقت سجاٸی جا چکی ھے۔
چوکی انچارج وقاص بھٹی نےریڈ کر کے 30 لڑکے اور 12 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا جن سے موقع پر شراب کی بوتلیں ساونڈ سسٹم اور فینسی حقے بھی برآمد ھوئے
اور گرفتار بھنوروں اور تتلیوں کے خلاف پرچہ درج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …