بلدیہ عظمیٰ لاہور کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

لاہور(میڈیا 92 ویب ڈیسک)
بلدیہ عظمیٰ لاہور کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
چیف آفیسر اقبال فرید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی سربراہی میں کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واہ گزار کروائی گئی۔ ایبٹ روڈ پر قبضہ مافیا کی جانب سے تعمیر کردہ عمارت مسمار کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کے مطابق 15 مرلےسرکاری اراضی پر 22 دوکانیں غیر قانونی طور پر قائم تھیں۔ واہ گزار کروائی گئی کمرشل اراضی کی مالیت 40 کروڑ سے زائد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داران کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …