بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

لاہور(میڈیا 92 نیوز ویب ڈیسک)
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

شعبہ رجسٹریشن برانچ کو ای رجسٹریشن پر منتقل کرنے پرکے معاملے پر وکلا ءاور شعبہ رجسٹریشن برانچ کے افسران کے مابین میچ پڑگیا ،

وکلا نے کینٹ میں واقع عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کی برانچیں ایک ماہ سے بند کروادی گئیں

ماڈل ٹاؤن کچہری میں نشتر ٹاؤن ، رائے ونڈ میں اقبال ٹاؤن اور ضلع کچہری میں سمن آباد داتا گنج بخش اور راوی ٹاؤن میں بھی کام بند ہوکر رہ گیا

جن رجسٹریوں کی قبل ازیں پرمشن ہوگئی تھی اور جن پر لوکل کمشن مقرر ہوچکے تھے ان کو بھی رجسٹری برانچ کے سٹاف نے لینے سے انکار کردیا

جبکہ پرانی پرمشن شدہ رجسٹریوں کی پاسنگ کے حوالے سے تاحال کوئی حکمت عملی نہ بنانے پر شہریوں کی بڑی تعداد خوار ہوکر رہ گئی

اعلیٰ افسران کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی نے عوام الناس کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا پبلک انٹرسٹ کیلئے کوئی حل نہ نکل سکا

صدر لاہور بار رانا انتظار اور صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے آئندہ چند روز میں لوکل کمشنر بحالی کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …