لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے)
لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایف بی آر کو گزشتہ تین ماہ کے دوران شہر کے 9 ٹاونز میں ہونے والی رجسٹریوں میں 27 کروڑ روپے کی ضابطگیوں کے ثبوت مل گئے

ریجنل ٹیکس آفس کے ودہولڈنگ زون کی ٹیم نے ابتدائی آڈٹ کے بعد ٹیکس ادائیگیوں میں کروڑوں روپے کی کمی کے شواہد اکٹھے کرلئے

چیف کمشنر آرٹی او امجد فاروق کی ہدایت پر کمشنر ودہولڈنگ زون حمیرامریم کی زیرنگرانی ریکارڈ کی سکروٹنی کی گئی

سب رجسٹرار دفاتر میں ٹیکس کے جعلی چالان بھی تیار کیئے جاتے رہے

لاہور کے سب رجسٹرار فائلر اور نان فائلرز کے فرق کے بغیر بھی ٹیکس کٹوتی کرتے رہے

کئی کیسز میں ٹیکس کٹوتی کرلی گئی لیکن سرکاری خزانے میں ٹیکس کی رقم جمع نہ کرائی گئی

نشتر ٹاون،علامہ اقبال ٹاون،داتا گنج بخش ٹاون،واہگہ ٹاون،عزیز بھٹی ٹاون ،گلبرگ ٹاون،شالیمار ٹاون میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہونے والی رجسٹریوں پر ٹیکس بے ضابطگیوں کے شواہد مل گئے

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے شواہد اکٹھے کرکے نوٹسزجاری کردیئے

لاہور کے 9 سب رجسٹرارز کو نوٹسز جاری کرکے3 ماہ کے دوران ہونے والی رجسٹریوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کیلئے30 نومبر کی ڈیڈلائن دے دی گئی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …