زرداری کا الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد، انتخابات میں پی پی کی اکثریت کا دعویٰ کردیا

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے مجھے الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے اور ملک ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اور مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہےکہ وہ شفاف الیکشن کرائےگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے اور کراچی سے پشاور تک تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو یہ غلط فہمی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 میں سے 125 نشستیں جیتے گی اور اکثریت سے وفاق میں حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …