ایڈمسٹریٹر ایم سی ایل ، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گیے

لاہور (اپنے نمائندے سے)
ایڈمسٹریٹر ایم سی ایل ، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گیے ،

زیڈ او پی مہوش نعیم نے ابدالی چوک میں واقع غیرقانونی سیل شدہ پلازہ پر دوبارہ کام شروع کروادیا

قبل ازیں بھی دروان آپریشن زیڈ او پی نے پلازہ کی مسماری کی بجائے پلازہ کے شیٹر اور شیشے توڑ کر تحفظ فراہم کیا

ایڈمسٹریٹر ایم سی ایل / ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے سی ای او کارپوریشن کو موقع وزٹ کرنے اور پلازہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی

زیڈ او پی مہوش نعیم نے گذشتہ روز پلازہ کا وزٹ کیا اور پلازہ مالکان کو فوری کام شروع کروانے کی اجازات دے دی ،

مقامی شہریوں کا شدید احتجاج ، غیرقانونی طور پر ابدالی چوک پلازہ کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے دوبارہ تعمیر کے آغاز نے انتظامی افسران کی کارگردگی پر سوالیہ نشان پیدا کر دئیے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …