پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں انوکھے کارنامے سپر وائزر فاروق میو کی من مرضیاں

لاہور (اپنے نمائندے سے)

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں انوکھے کارنامے سپر وائزر فاروق میو کی من مرضیاں محنت سے کام کرنے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا

12سال سے نہایت ایمانداری سے کام کرنے والے ملازم نیامت علی کو نوکری سے فارغ کر کے اپنے بھتیجے کو نوکری دے دی.

نیامت علی کا کہنا ہےکہ فاروق میو مجھے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیا دیتا تھا اور ہر ماہ مجھے سے 10000 لیتا تھا 6ماہ میں فاروق میو نے مجھے سے 60000 بطور رشوت وصول کی پھر بھی اس نے مجھے نوکری سے فارغ کر دیا.

میں 12 سال سے نوکری کر رہا ڈائریکٹر نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جولائی میں مجھے نوکری سے فارغ کیا گیا ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی.

میری ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد طاہر وٹو سے سپر وائزر فاروق میو کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ اور میری نوکری واپس کرنے کی درخواست ہے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …