پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا

لاہور ، عامر بٹ سے
پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے اثاثہ جات، اُن کے کاروبار کی تفصیلات اور سرکاری محکموں کے ساتھ اُن کے لین دین جیسے تمام معاملات کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں اپنے شکنجے میں لائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ہدایات اینٹی کرپشن پنجاب کے تمام ریجن کے افسران کو زبانی تاکید کے ساتھ پہنچادی گئی ہیں اور ان افسران سے کہاگیا ہے کہ وہ اِس ٹاسک کی ہفتہ وار رپورٹ اوپربھیجیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف بھرپور شکنجا کسا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اِس ضمن میں کمر کس لی ہے اور ایسے تمام افراد پر نظر رکھی جارہی ہے جو پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ان کے علاؤہ پی ٹی آئی کو پارٹی کروڑوں روپے فنڈز دینے والے اور عمران خان کے مختلف احتجاجی مظاہروں اور پروگراموں کے سپانسرز سمیت کارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے والے بھی شامل ہیں معلوم ہوا ہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے کروڑوں روپے کے چندے دینے والے سیاستدان ٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …