غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

میڈیا 92 نیوزڈسک
ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق اور محسن داوڑ نے دائر کی۔درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ وداخلہ کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے،جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سےعزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیاجائےگا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …