باؤ جی کی واپسی تو ہوگئی ، مگر سبزہ زار میں واقع کلثوم نواز پارک کی رونقیں بحال نہیں ہو سکی

لاہور (ذیشان علی سے)

سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز مرحومہ نے اس پارک کی بیناد رکھی اور اس سے دلی وابستگی کے باعث اس پارک کا نام بھی کلثوم نواز رکھا گیا

سابق خاتون اول کلثوم نواز نے خواتین اور چھوٹے بچوں کیلے اس پارک کو مختص کروایا ، اس میں بہترین مشینری اور پودے لگائے گئے

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دروان پارک سے سابق خاتون اول کے نام کے بورڈ ُ ُاکھاڑ دئیے گیے ، جنگلے توڑ دئیے گیے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز کی چار سال بعد واپسی سے جہاں تمام پاکستانیوں کو ایک نئی ُامید اور ملک کی بہتری کی سوچ پیدا ہوچکی ہے ،

وہاں زنگ آلود ، گندگی ، جلے اور مرجھائے ہوئے پودوں کساتھ ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، یہ پارک بھی کلثوم نواز کے باؤ جی سے نئی زندگی اور ُاجالے کی ُامید لگا چکا ہے ،

پی ایچ اے کے اعلی افسران کی جانب سے چند دن قبل ایک ناکارہ اور پرانے بورڈ پر رنگ سے کلثوم نواز کا نام تحریر کر کے خانہ پری کردی گی ہے

تاہم پارک کی اصلی شکل ، خوبصورتی ، خوبصورت آبشار ، اور صاف شفاف پھولوں سے مہکتی یہ کلثوم نواز پارک ، کی رونقیں تبھی بحال ہوگی ، جب باؤ جی یا مریم نواز شریف کی نظر اور توجہ اس پارک کی جانب ہوگی ،

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …