دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی۔

بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی نے پہلی بار شو “کافی ود کرن” میں ایک ساتھ شرکت کی، اسی شو کے دوران کرن جوہر نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کے 5 سال بعد اُن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کیا گیا ہو، اس ویڈیو کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹار جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …