ورلڈکپ: پاکستان کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا شاندار آغاز

میڈیا 92 نیوزڈسک
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

افغانستان نے 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 96 رنز بنالیے ہیں، گرباز اور ابراہیم کریز پر موجود ہیں۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان ٹیم میں تبدیلی

افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کا یہ اپنا اپنا پانچواں میچ ہے، پاکستان کو اب تک دو میں کامیابی اور دو میں شکست جب کہ افغانستان کو 1 میں جیت اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی اننگز

افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، امام 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہوئے جبکہ سعود شکیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92 گیندوں پر 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …