بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپنرز پر تبصرے شرو ع کردیے

میڈیا 92 نیوزڈسک
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن ڈیپارٹمنٹ پر تبصرے شروع کردیے اور مڈل اوورز میں پاکستان کے اسپنرز کی کارکردگی کو ٹیم کےلیے پریشان کن قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے سب کچھ بدل دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون میں اسامہ میر کو شامل کیا جا سکتا ہے، ورلڈکپ میچز میں شاداب پر پرفارم کرنے کے لیے دباؤ ہو گا، اسامہ میر کو اسکواڈ میں فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے شامل کیا گیا ہے، اسامہ میر روایتی لیگ اسپنر ہیں اور انہوں نے شاداب خان کی جگہ کھیلنے کے لیے اپنا کیس مضبوط بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے سے بھی ٹیم کو نقصان ہوا ہے اور محمد نواز کے حالیہ اعدادوشمار متاثر کن نہیں ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی پریشانی نائب کپتان شاداب خان کی فارم ہے کیونکہ گزشتہ ایک برس میں شاداب کی اوسط39.07 جب کہ اکانومی ریٹ 5.54 ہے، حیران کن طور پر شاداب ایشیا کپ میں بینچ پر بیٹھے رہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ مڈل اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کا وکٹیں نہ لینا پاکستان کے جلد ایشیا کپ سے باہر ہونے کا سبب بنا جب کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیم کے ٹاپ اسپنر کے یہ اعدادو شمار پریشان کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …