ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 2 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں پیاز 39.3 اور دال مسور 19.8،سبزیاں 11.7 ، چینی 10.8 ، دال ماش 9.46 اور لوبیا 7.1 فیصد مہنگا ہوا

ستمبر میں موٹر فیول 11.30 اور مائع ایندھن 9.2 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ٹرانسپورٹ چارجز 4.2 فیصد بڑھے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2022 سے ستمبر 2023 تک بجلی کی قیمت میں 163.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 93.4 ، آٹا 87.5 اور چائے 83.6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55.6 فیصد بڑھے، اسٹیشنری 42.7 اور گھریلو سامان 38.2 فیصد مہنگا ہوا اور موٹر فیول 33.4 ،گاڑیوں کے آلات 32.9 فیصد مہنگے ہوئے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …