بھارتی میڈیا کا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کیے جانے کا دعویٰ

میڈیا 92 نیوزڈسک
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے 4 اکتوبر کے روز ہونے والی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی۔

بھارت میں کرکٹ کے ایک روزہ فارمیٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) کی جانب سے 4 اکتوبر کے روز نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب شیڈول کی گئی ہے۔

تقریب میں آتش بازی کے ساتھ بالی وڈ کے معروف اداکار و گلوکار جن میں رنویر سنگھ،ارجیت سنگھ، تمنا بھاٹیا، شریا گوشل اور آشا گوشل نے پرفارم کرنا ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ تقریب سے قبل اچانک اس کی منسوخی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کچھ تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے اختتامی سیشن یا پھر 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل فنکشن کروانے پر غور کررہا ہے۔

تاہم افتتاحی تقریب کی منسوخی یا پھر تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہ آسکا ہے۔

واضح رہے کہ افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کے روز کپتانوں کے دن شام 7 بجے شیڈول کی گئی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ کل کپتانوں کے دن پر ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمز کے کپتان فوٹوشوٹ کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …