ورلڈکپ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی بنتی ہے کہ زمان کو شامل کیا جائے: شاہد آفریدی

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔

سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈکپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستانی ٹیم صحیح منتخب ہوئی ہے، اسکواڈ میں ایک تبدیلی بنتی ہے کہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے، صرف اس کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا جب کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہوگی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہوگی، پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انہیں اب موقع ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …