’میں تو صرف بدنام ہوں‘، ساتھی کرکٹر امام کو کس طرح تنگ کرتے ہیں؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
قومی کرکٹر بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سارے کھلاڑی میرے روم میں گھس کر میرے ہیئر اسپرے استعمال کرتے ہیں۔

آئی سی سی کے انسٹاگرام پیج پر امام الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کمنٹیٹر نے کرکٹر کے خوبصورت بالوں کی روٹین سے متعلق سوال کیا۔

اس کے جواب میں امام الحق نے بتایا کہ جی ہاں ! میں اپنے بالوں کا پورا خیال رکھتا ہوں لیکن میں تو صرف بدنام ہوں کیوں کہ یہ سب میرے کمرے میں آکر میرے اسپرے استعمال کرتے ہیں۔

کرکٹر نے بتایا کہ ’ابھی میرے کمرے میں بھی ٹیم کے سارے کھلاڑی آئے ہوئے تھے، سارے کھلاڑی جن میں حارث رؤف، حسن علی اور بابر سب روم میں آکر میرا پروٹین اسپرے میرا بلو آؤٹ اسپرے استعمال کرتے ہیں جس پر میں ان سب کا مشکور ہوں۔

امام نے کمنٹیٹر کے سوال پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا آپ نے پوچھ لیا میں بھی بس یہی کلیئر کرنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …