ہائیکورٹ کا شیر افضل کو پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن شیرافضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران ہائیکورٹ نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟

فریقین کے دلائل سننے کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کو پیشگی اجازت کے بغیر شیرافضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا اور کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ چند روز قبل نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شیر افضل مروت اور (ن) لیگ کے افنان اللہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو بر طرح پیٹا تاہم بعد میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …