سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو آج ہی پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس دوران بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل کے بتانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پوچھاکہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟

عدالت نے کہا کہ پولیس آج ہی عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرے، مقدمہ درج ہوگا تو تحقیقات ہوں گی اور سب سامنے آجائے گا۔

عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور سیکرٹری داخلہ سندھ سے بھی 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …