حکومت کا ریکوڈک پراجیکٹ میں اپنے شیئرز کی سعودی عرب کو فروخت پر غور

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سعودی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریکوڈک پراجیکٹ میں اپنے شیئرز کی سعودی عرب کو فروخت پر غور شروع کردیا۔

سعودی عرب نے بھی پراجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی نے وفاقی اداروں کو خط لکھ کر آئندہ مہینوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔

نمائندہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معدنیات کی تلاش کے لیے سعودی عرب کے پاس ریکوڈک میں علیحدہ بلاک ہو لیکن سعودی عرب کی دلچسپی موجودہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں ہے، سعودی عرب کسی ایسے علاقے میں کان کنی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جہاں پہلے کوئی کام نہ ہوا ہو ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …