کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئےگاڑیوں کے امپورٹر کے گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی بھاری کرنسی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق کارروائی تاجر عزیز سیکھا کے پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر 26 ستمبر کی رات کی گئی جس دوران گھر سے 23 ہزار ڈالر، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 5 لاکھ 49 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ تمام برآمد شدہ رقم اور موبائل فون ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عزیز سیکھا امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جس کے گھر کی نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی، چھاپہ مار ٹیم کے مطابق نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپاکر رکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …