روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2023 میں 10 ہزار 597 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 865 ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں اب تک 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ 36 ماہ میں ایک ارب 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر واپس نکالے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں آئے 4 ارب 60 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے اور روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں اگست 2023 تک واجب الادا ڈپازٹس ایک ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …