کیا ورلڈکپ پاکستان یا بھارت میں سے کوئی جیت سکے گا؟ تاریخی اعداد و شمار دونوں کے حق میں

میڈیا 92 نیوزڈسک
ون ڈے ورلڈکپ 2023 سے قبل ٹیم رینکنگ پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہیں، بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں نمبر ون جب کہ پاکستان نمبر ٹو کے ساتھ داخل ہو گی۔

بھارت اور پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ پر 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ سے قبل کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ تاریخی طور پر اعداد و شمار ورلڈکپ سے قبل پاکستان اور بھارت کے حق میں ہیں۔

1999 سے اب تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگ میں ٹاپ دو پوزیشنوں والی ہیں۔

آسٹریلیا نے 1999 میں ورلڈکپ جیتا تو وہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا، اسی طرح جب آسٹریلیا نے دوبارہ 2003 اور 2007 میں ورلڈکپ جیتا تو اس کی ٹاپ پوزیشن تھی۔

اس کے بعد بھارت نے 2011 میں ورلڈکپ جیتا تو ایونٹ سے قبل اس کی رینکنگ دوسری تھی جب کہ 2015 کے ورلڈکپ کا فاتح آسٹریلیا اور 2019 کا فاتح انگلینڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔

اس کے علاوہ میزبان ہونا بھی بھارت کے لیے مثبت چیز بتائی گئی ہے کیونکہ حالیہ 3 ورلڈ کپ میزبان ممالک نے جیتے ہیں۔

آئی سی سی نے ریٹنگ سسٹم 1981 میں شروع کیا تھا تاہم 1975 اور 1979 کے ورلڈکپ کے لیے کوئی ریٹنگ سسٹم نہیں تھا۔

1983 کا فاتح بھارت دوسرے اور 1987 کا فاتح آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا جب کہ 1992 کا فاتح پاکستان دوسرے اور 1996 میں سری لنکا چھٹے نمبر پر تھا۔

ٹاپ رینک ٹیم 10 میں 7 بار میگا ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں کوالیفائی کر چکی ہے، صرف ایک مرتبہ ٹاپ رینک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔

1992 میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …