ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل بابر اعظم نے کیا پیغام جاری کیا؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے قبل بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے ہمراہ کپتان نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …