کراچی: گھر کے چوکیدار نے ماں بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کنویں میں ڈال دیں

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: ناظم آباد میں گھر کے چوکیدار نے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی میں گھر کے اندر کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو قتل کی واردات میں گھر کا چوکیدار ملوث نکلا جس نے دونوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے لاشوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …