2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے: حسن علی

میڈیا 92 نیوزڈسک
قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سارے کھلاڑی ڈریسنگ روم پہنچ کر بلک بلک کر روئے تھے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران حسن علی نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بھی بتایا۔

حسن علی کے مطابق اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا، ہم ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دے رہے تھے اور جیت کیلئے متحد تھے لیکن پھر اچانک سے صورتحال بدل گئی3 چھکے پڑگئے اس واقعے کے بعد ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا تھا۔

فاسٹ بولر نے مزید بتایا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑیوں نے کونوں میں بیٹھ کر رونا شروع کردیا، سینئرز پلیئر زجونیئرز کو چپ کروارہے تھے اس وقت ہم بلک بلک کر روئے تھےکیوں کہ کرکٹ جاب سے زیادہ عشق ہے اور عشق کے بغیر یہاں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابر کو ٹیم میں بھی کنگ کہتے ہیں، ٹیم کے سارے کھلاڑی کسی بھی مسئلے پر کنگ کو ہی یاد کرتے ہیں، وہ کنگ ہے جس پر ہمیں فخر ہے ، ہم بابر کو own کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ نے میچ کا غالباً سب سے اہم لمحہ 19 ویں اوور کو بنایا جب شاہین آفریدی، جنہوں نے اس وقت تک تین اوور میں صرف 13 رنز دیے تھے، ان کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا، پاکستان نے اس وقت تک ورلڈکپ میں صرف ایک کیچ چھوڑا تھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فیلڈنگ کا معیار بہت عمدہ رہا تھا لیکن اس کڑے وقت میں حسن علی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے تھےاور پریشانی میں ہاتھوں میں آئی ہوئی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا۔

اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …