آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کون سا خواب پورا ہونے جارہا ہے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں، مورال اچھا ہے، ورلڈ کپ کے لیے متحرک ہیں، ایشیا کپ میں ہم اچھا نہیں کر سکے لیکن یہ اب ماضی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا میں ا چھا کھیلیں گے اور کوشش ہو گی ٹرافی لے کر آئیں، ایشیا کپ کی پرفارمنس مایوس کن ہے، ویسی پرفارمنس نہیں ہوئی جیسی ہم چاہتے تھے، مینجمنٹ ہمیں بیک کر رہی ہیں، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے، انڈیا ایسی جگہ ہے جہاں کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے، اس دباؤ کو کنٹرول کریں گے۔

آل راؤنڈر کے مطابق ماہر نفسیات بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بڑے ایونٹس سے پہلے ان کے ساتھ سیشن اچھے ہوتے ہیں۔

بیٹر عبداللہ شفیق کی میڈیا سے گفتگو:

عبداللہ شفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب بھی ملے گا اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

بیٹر نے کہا کہ مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، صرف انڈیا سے کھیلنے نہیں جارہے، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔

عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے، پروفیشنل کے طور پر آپ کو قربانی دینا پڑتی ہے جہاں موقع ملا کھیلنے کی تیار ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …