ورلڈکپ: امپائرز اور ریفریز کی تقرریاں کردی گئیں، پاک بھارت میچ میں امپائر کون ہونگے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا۔

6 اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں جیف کرو میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ کرس براؤن اور ایڈرائن ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر اور روڈ ٹکر ٹی وی امپائر ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ، کرس گفانے اور ایلیکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پاک بھارت مقابلہ:

14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں بھی اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگورتھ اور ماریس اراسمس فیلڈ ، رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے۔

پاک بمقابلہ آسٹریلیا:

اس کے علاوہ پاکستان ، آسٹریلیا گروپ میچ میں رچی رچرڈ سن ریفری ، رچرڈ النگورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچی رچرڈسن پاکستان اور افغانستان میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔

پاک بمقابلہ افغانستان:

پال ریفل، روڈ ٹکر اور کرس گفانے پاک افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ:

پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں رچرڈسن کے ساتھ پال ریفل ، ایلکس وارف اور النگورتھ آفیشلز میں شامل ہیں۔

پاک بنگلادیش ٹاکرا:

پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں نتن مینن اور رچرڈ کیٹلبرو فیلڈ امپائر، اینڈریو پائیکرافٹ ریفری ہوں گے۔

پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ:

پاک نیوزی لینڈ آفیشلز ٹیم میں رچی رچرڈسن، پال ولسن ، کیٹلبرو اور النگورتھ شامل ہیں۔

پاک بمقابلہ انگلینڈ:

پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری جب کہ پال ولسن اور روڈ ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔

پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …