ورلڈکپ کیلئے بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور چال، بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

میڈیا 92 نیوزڈسک
بھارتی حکومت نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے سوائے پاکستان کے تقریباً تمام ٹیموں کو ویزے جاری ہو چکے ہیں تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر اس ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی کچھ اندازہ نہیں ہے۔

بی سی سی آئی حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزے جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …