بیوی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت سنادی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم سکندر خان پر دو سال قبل اہلیہ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔

مدعی وکیل میاں احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے طلاق لینےکی رنجش پراہلیہ کو قتل کیا، اس سے پستول بھی برآمد ہوئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

سیشن عدالت نے مجرم کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں بھی 5سال قیدکی سزا سنائی۔

مجرم سکندر خان نے 2 سال قبل اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …