کون سا ملک 9 ارب آمدنی اور 9 ارب سود کے ساتھ چل سکتا ہے: گوہراعجاز

میڈیا 92 نیوزڈسک
نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ کون سا ملک 9 ارب آمدنی اور 9 ارب سود کے ساتھ چل سکتا ہے؟ ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے، کیپیٹل مارکیٹ کو استعمال کریں۔

کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ گرنے سے بیرونی سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی؟ اسمگلنگ میں نے رکوا دی ہے، ڈالر کا بھاؤ 260 ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 1986 میں جو باتیں کررہے تھے آج بھی وہی کررہے ہیں، انتظار کرتے ہیں کہ سعودی عرب، چین پیسے دے دے گا، جو کرنا ہے وہ ہمیں کرنا ہے، میرے پاس 90 دن ہیں میں آپ کو پائیدار حل دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 300 سے 3000 ارب ڈالر کی معیشت ہے، ملک کو 25 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی ضرورت ہے۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ پہلی بار 1989 میں کراچی چیمبر کا الیکشن لڑا تھا، کراچی چیمبر آنا گھر آنے کے مترادف ہے، سود حرام ہے مجھے 10 سال پہلے یہ بات سمجھ آگئی تھی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …