پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور محمد الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے ماڈل ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفترکو جلانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …