ایشین گیمز میں پاکستانی والی بال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

میڈیا 92 نیوزڈسک
ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

والی بال ایونٹ کے راؤنڈ آف 12 میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3 سیٹس کے مقابلے میں تین ۔ صفر سے شکست دی۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف میچ 19-25، 22-25 اور 21-25 سے جیت کر ٹاپ 6 ٹیموں میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان فریاد اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

عثمان فریاد نے 20 اور مراد خان نے پاکستان کے لیے 18 پوائنٹس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم 1994 کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں ٹاپ 6 ٹیموں میں آئی ہے۔

ایشین گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں پاکستان کی پوزیشن 8 ویں تھی۔

24 ستمبر کو شیڈول کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ قطر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …