پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد جمیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیربھٹی کی عدالت پیش کیاگیا۔ ایف آئی اے نے الیکٹرونک ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کے لیے خالدجمیل کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

خالد جمیل کے وکلا جہانگیر جدون اور نوید ملک نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

وکلائے صفائی کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، ایف آئی اے نے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی، جسمانی ریمانڈ تو بنتا ہی نہیں۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے خالدجمیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور انہیں اتوار کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں نے صحافی خالد جمیل کی گرفتاری کی مذمت کی اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …