ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً ناممکن، فضائی کرائے بھی 400 فیصد بڑھ گئے

میڈیا 92 نیوزڈسک
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ائیر ٹکٹس مزید مہنگے ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے، جہاز کے کرایوں میں 415 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے لیکن پاک بھارت میچ کی وجہ سے ٹکٹس میں 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

پاک بھارت میچ میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں اور ٹکٹس اور ہوٹل کے کرایوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹریول آپریٹرز نے ائیر لائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان بڑھی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …