جنریٹر از بیک، نسیم کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کے بعد حسن علی کی ٹوئٹ وائرل

میڈیا 92 نیوزڈسک
فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ دی جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد حسن علی نے ایکس ٹوئٹر پر ’دی جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔

حسن علی نے سپورٹ کرنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے اپنا بہترین دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …