کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ کے مغربی بائی پاس مینگل آباد میں کی گئی جس دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئی اور 4 منشیات اسمگلرز کوگرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان نے بتایا کہ 2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑ ی گئی جب کہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …