انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 27 پیسے سستا

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید ایک روپے 27 پیسے سستا ہو گیا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 27 پیسے سستا ہو کر 295 روپے 58 پیسے پر آ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 297 روپے برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …