اوکاڑہ میں کالج سے واپسی پر طالبہ اغوا، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

میڈیا 92 نیوزڈسک
اوکاڑہ کے قصبے دیپال پور میں کار سوار ملزمان نے کالج سے واپسی پر طالبہ کو اغوا کرلیا۔

سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہےکہ طالبہ کالج سے واپس آرہی ہوتی ہے تو اچانک کالے رنگ کی ایک کار اُس کے قریب آ کر رُکتی ہے جس میں سے ایک نوجوان اُتر کر طالبہ کو زبردستی کار میں سوار کر لیتا ہے اور پھر ملزمان فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

طالبہ کے اغوا کو 24 گھنٹے گزرنے کو آئے لیکن پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …