انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔

انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 1.12 روپے سستا ہو کر 297 روپے 70 پیسے کا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہی تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔

ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …