کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: نگران سندھ کابینہ نے شہر قائد میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سمیت پرنسپل سیکرٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آئی جی نے بتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ مغویوں کوفوری بازیاب کرایاجائے، کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں۔

اجلاس کے دوران کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع ک فیصلہ کیا گیا جس کے تحت تعیناتی 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک ہوگی۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …