گھوٹکی : سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

میڈیا 92 نیوزڈسک
گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکین موٹروے پر پہنچ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس پر بروقت نہ پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کےدوران پولیس نہیں پہنچی، ہم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے۔

پولیس نے علاقہ مکینوں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کو چوکی نمبر130 پر بھیج دیا گیا تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …