چینی، مرغی، انڈے اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی

میڈیا 92 نیوزڈسک
ذرائع کا کہنا ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی بھی 159 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون میں چینی 166 سے 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز میں چنے اور دال ماش کی فی کلو قیمت 30 روپے کم ہوئی ہے جبکہ بڑی ڈبل روٹی 10 روپے اضافے کے بعد 230 روپے اور چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 130 روپے کی ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے باعث چند روز قبل ملک بھر میں چینی کی قیمت 200 روپے سے بھی اوپر چلی گئی تھی اور مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت 600 سے ساڑھے 600 روپے کلو جبکہ انڈے 300 روپے فی درجن میں دستیاب تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …