’ تکنیکی لحاظ سے ایک مضبوط کھلاڑی‘، حفیظ نے کوہلی کی خوبیاں گنوادیں

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پاکستان ٹیم کے خلاف پرفارمنس دیکھ کر انہیں سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ کوہلی کی تعریف کررہے ہیں۔

حفیظ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے لیکن میں ان کی اگر کھیلنے کی تکنیک پر بات کروں تو وہ تکنیکی لحاظ سے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں، ویرات فٹنس کے لحاظ سے اتنے فٹ ہیں کہ وہ آپ کو پورے میچ میں کبھی تھکے ہوئے بھی محسوس نہیں ہوتے، ان کی تکنیکی شارٹ رینج اتنی مضبوط اور اتنی زیادہ بڑھی ہوئی ہے کہ ہر مرتبہ ویرات کو ایک نئی تکنیکی شارٹ رینج کے ساتھ میدان میں اترتا دیکھتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کے شارٹ رینج 10 سال پہلے مختلف، 5 سال پہلے مختلف اور آج کے دور میں مختلف ہیں، وہ کرکٹ میں جدت کے ساتھ خود کو بھی تبدیل کررہے ہیں جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں کیوں کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں انہیں ابھی مزید سیکھنا ہے۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ جو چیز ویرات کی مجھے پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کے بنیادی اصولوں سے باہر جاکر نہیں کھیلتے، وہ چھکا مارنے کیلئے بھی اپنی shape میں رہتے ہیں، میں نے انہیں کبھی shape سے باہر جاکر کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا، ویرات کوہلی میں یہ سب سے خاص ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …