ایشیاکپ: پاک سری لنکا میچ میں بارش ہوئی تو کونسی ٹیم بھارت کیساتھ فائنل کھیلے گی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ رواں برس ایونٹ کا فائنل بھارت کے ساتھ کون کھیلے گا۔

منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ ہوا جس میں بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو 41 رنز سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے۔

اب اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہوتا ہے تو اس کے لیے پہلے پاکستان کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔

لیکن پاکستانی شائقین سمیت قومی ٹیم پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ یہ میچ بھی کولمبو میں ہونا ہے جہاں 14 ستمبر کو بارش کے 86 فیصد امکانات موجود ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟

اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔

4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟

فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

ڈی ایل ایس نتیجے پر مبنی میچ کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ٹیموں نے کم از کم بیس بیس اوورز کھیلے ہوں۔

ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا شیڈول:

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا (کولمبو)

15 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلادیش (کولمبو)

17 ستمبر: فائنل (کولمبو)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …